نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات میںعالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات آج سر بنی یاس فورم کے موقع پر ہوئی، جس کی تفصیل اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری کر دی۔ اسحاق ڈار نے لکھا کہ برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے حوالے سے اچھی ثابت ہوئی۔