بغیر تیاری بریفنگ پر سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی کی سرزنش

لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت صوبہ بھر کے آپریشنل امور بارے اجلاس ہوا،ڈی جی فوڈ/کین کمشنر نوید شہزاد اور ڈویڑنل افسروں نے بریفنگ دی، بغیر تیاری بریفنگ پر سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی کی سرزنش کی، تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز نے گزشتہ تین سالہ گندم کی سٹوریج اور اور ریلیز ریکارڈ بارے آگاہ کیا۔اجلاس میں ای ڈبلیو آر سسٹم کو آپریشنل کرنے بارے مزید تجاویز بھی پیش کی گئیں،محکمہ خوراک کے گوداموں کی موجودہ صورتحال اور اپگریڈیشن بارے تجاویز بھی دی گئیں۔