لاہور ( کرائم رپورٹر )سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا،ڈپٹی سیکرٹری کماڈیٹیز ڈاکٹر خالد نعیم نے کنٹرول روم کی کارکردگی بارے آگاہ کیا، عیدالاضحی کے ایام میں 24 گھنٹے فرائض ادا کرنیوالی ٹیم سے ملاقات میں سیکرٹری پرائس کنٹرول نے تین شفٹوں میں بہترین کارکردگی پر ٹیم کو شاباش دی،7 روز میں 200 سے زائد شکایات کا اندراج اور بروقت رپورٹ کیا گیا، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمے کے افسران کو شکایات بھجوائی گئیں۔