نجف اقبال سی ای او پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ،عبدالشکور ڈی جی مانیٹرنگ داخلہ مقرر
ساہیوال میں صفدر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، سیف اللہ ایڈیشنل کمشنر تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 15 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے،سعید نجف اقبال کو سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ تعینات کر دیا گیا۔عبدالشکور کو ڈی جی مانیٹرنگ محکمہ داخلہ ، اعجاز جویا کو سیکرٹری کمیشن برائے خواتین سٹیٹس ،عبد الرؤف کو ڈائریکٹر ایم ای پی اینڈ ڈی ،عطاء الحق کو ایڈیشنل ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،محمد انصرکو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ، محمد سلیم کو ڈائریکٹر پنجاب اکنامکس ریسرچ ،فاروق منظور کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،ڈاکٹر صفدر حسین کو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ،ڈاکٹر سیف اللہ کو ایڈیشنل کمشنر ساہیوال ، اشفاق الرحمٰن کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ،عارف رحیم کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ، امتیاز احمد کو ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ، ارشد بھٹی کو ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ،محمد ارشد کو ڈی جی پی ایچ اے سرگودھا تعینات کر دیا گیا،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔