لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ا توار کو سبزی و فروٹ منڈیوں کے بعد لاہور کے سہولت بازاروں کے دورے کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔سہولت سٹالز پر موجود سبزیوں، پھلوں کے معیار اور قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی لیا،ٹھوکر نیاز بیگ، وحدت روڈ، میاں پلازہ جوہر ٹا ئون اور ٹا ئون شپ کے سہولت بازاروں کا دورہ کیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے سہولت بازاروں میں لگوائے گئے اضافی سٹالز کو فوری ہٹوانے اور راستے کشادہ رکھنے کی ہدایت کی۔