سیکرٹری پرائس کنٹرول کا‘‘سہولت آن دی گو’’ بازاروں کا دورہ

شادمان، مصطفیٰ ٹاون، گلشن راوی،جی ون اور دیگر علاقے شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر )سیکرٹری پرائس کنٹرول اجمل بھٹی نے پنجاب سہولت بازارز اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ لاہور میں قائم ‘‘سہولت آن دی گو’’بازاروں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔یہ جدید طرز کے سہولت بازار ابتدائی مرحلے میں لاہور کے 15 مقامات پر قائم کئے جا رہے ہیں، جن میں شادمان، مصطفیٰ ٹاون، گلشن راوی،جی ون اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ اجمل بھٹی نے بتایا اس منصوبے کا مقصد ریاستی سطح پر عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینا اور انہیں ایک محفوظ، باعزت اور سہولت سے بھرپور خریداری کا موقع فراہم کرنا ہے۔