لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور سپارکو نے خلائی سائنس،اے آئی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ ریسرچ پر اتفاق کیا ۔ دونوں اداروں نے ماحولیات، مصنوعی ذہانت، انفارمیٹکس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے اہم شعبوں میں مربوط تحقیق اور ماہرین کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔ اس ضمن میں مفاہمتی یادداشت ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور ممبر سپارکو رحیم ثنا اللہ نے دستخط کئے۔