لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سائبر حملے کا نشانہ بن گئی ہے۔ ہیکنگ کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ویب سائٹ عارضی طور پر بند کر دی، جس کے باعث مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق ویب سائٹ کو آج صبح سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد آئی ٹی ٹیم نے فوری طور پر ریکوری اور بحالی کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کے بعض حصے بحال کر لیے گئے ہیں، جبکہ باقی سسٹم کو مکمل طور پر فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔