لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ماحولیات پر کلائمیٹ گالا کے عنوان سے دو روزہ سیمینار کل سات اور آٹھ اکتوبر کو کیمپس آڈیٹوریم میں ہوگا۔صوبائی وزیراقلیتی امور وانسانی حقوق سردار رمیش سنگھ اروڑہ، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو، رانا مشہود خان، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، سینیٹر بشریٰ بٹ، صائم علی دادا (ایف پی سی سی آئی)اور سدرہ ہمایوں (یو این ویمن پنجاب) مختلف سیشنز میں شریک ہونگے۔ ثقافت ،عقیدے اور پاکستان میں موسمیاتی مسائل کے حل پر پینل مباحثے، گرین بازار کے ساتھ ساتھ پائیدار اور ماحول دوست اقدامات کی نمائش اس ایونٹ کے نمایاں سگمنٹ ہونگے۔