لاہور(خصوصی رپورٹ) خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں خود کو منوایا ، مساوی حقوق اور مناسب ماحول دستیاب ہو تو ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کانفرنس میں کیا۔ شعبہ جینڈر سٹڈیز نے کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل ویمن ڈے کے سلسلے میں کیا جس میں سینئر پارلیمنٹرین ذکیہ شاہنواز مہمان خصوصی تھیں۔ کانفرنس سے وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، ماہر قانون تسنیم کوثر، ندا عثمان اور انچارج جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظمیٰ عاشق خاں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔