فیس واپسی درخواست پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے جواب طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس خالد اسحاق نے فیس واپسی کی درخواست پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا۔ہانیہ شفیع نے موقف اپنایا کہ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں فرسٹ ائیر میں داخلہ لیااور 66 ہزار روپے فیس جمع کروائی، میٹرک کا رزلٹ آنے کے بعد دوسرے کالج میں داخلہ لے لیا جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی فرسٹ ائیر کلاسز کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا ، فیس واپسی کی درخواست دی لیکن واپس نہیں کی گئی۔