ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ،متاثرہ جگہ کے گرد حفاظتی جنگلہ نہیں
لاہور (خصوصی رپورٹ) ماڈل ٹا ئون لنک روڈ پر بارش سے پڑنے والے شگاف کو مٹی سے بھر دیا گیا۔ واسا نے کوئی حفاظتی بیریئر لگایا اور نہ ہی کسی قسم کی وارننگ دی، فوری مرمت کے بجائے شگاف کو مٹی ڈال کر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا،شہری اسی سڑک سے گزرتے ہیں، حادثات کا خطرہ ہر لمحہ منڈلا رہا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ واسا کی سالانہ ترقیاتی سمری میں اس خستہ حال لائن کا ذکر ہی موجود نہیں تھا۔بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا اہم معاملہ ایک بار پھر فائلوں میں دفن کر دیا گیا۔شگاف کی مرمت نہ ہونے سے ماڈل ٹا ئون لنک روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔شہریوں کو نہ صرف ذہنی کوفت بلکہ وقت کا ضیاع بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی مون سون کے دوران لاہور کی کئی شاہراہوں پر سیوریج لائنیں پھٹنے سے شگاف پڑے تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ واسا اس مالی سال کے دوران لاہور میں بارہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ چلا رہا ہے،مگر جن جگہوں پر خطرہ سب سے زیادہ ہے، وہ اب بھی نظر انداز ہیں۔