لاہور (سپیشل رپورٹر) واسا کی بوسیدہ سیوریج لائنیں ٹوٹنے لگیں،خیابان فردوسی کے بعدگرین ٹائون میں حسن بصری روڈ کی سیوریج لائن پر بھی شگاف پڑنے لگے۔ واسا نے اگست 2023 میں عظمت چوک سے حسن بصری روڈ سیوریج لائن کو خطرناک قرار دیا تھا۔ واسا نے سیوریج لائن کی تبدیلی کے لئے 16 کروڑ 41 لاکھ 3 ہزار روپے کی استدعا کی ،شگاف پڑنے کے سبب ٹریفک روانی بھی متاثر ہورہی ہے،ہزاروں لوگوں کی زندگیاں داو پر لگ گئیں