فیصل ٹا ئون :سیوریج لائن ٹوٹنے سے شگاف ،گندا پانی جمع

شہریوں کو مشکلات، واسا نے پرانی سیوریج لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ ) فیصل ٹا ئون میں واسا کی مبینہ ناقص حکمت عملی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نئی سیوریج لائن ڈالنے کے باوجود پرانی لائن کو بند نہ کیا گیا، جس کی وجہ سے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پرانی سیوریج لائن ٹوٹ گئی، فٹ پاتھ پر شگاف اور گندا پانی جمع ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق واسا نشتر ٹا ئون ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے فیصل ٹا ئون میں نیا سیوریج سسٹم بچھایا جا رہا تھا، لیکن پرانی سیوریج لائن کو بند کرنے کے بجائے کھلا چھوڑ دیا گیا۔ نتیجتاً پرانی اور بوسیدہ لائن دبا ئو برداشت نہ کر سکی اور ٹوٹ گئی۔ گندا پانی باہر آ کر شگاف میں جمع ہوگیا ، جس سے شہریوں کیلئے پریشانی بڑھ گئی۔ ماضی میں بھی کئی بار سیوریج لائن ٹوٹنے کے واقعات رونما ہو چکے ، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ۔ ذرائع کے مطابق فیصل ٹا ئون میں واسا نے پرانی سیوریج لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ ترجمان واسا کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نیا سیوریج ڈال دیا گیا فیصل ٹا ئون کے علاقہ میں سیوریج کے مسائل نہیں ہیں۔