جلال پور شہرکو بچانے کیلئے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)سیلاب سے ملتان کے قریب جلال پور شہرکو بچانے کیلئے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے سی پی او کا کہنا ہے کہ پانی جن بستیوں میں جائیگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیے کیا گیا۔صادق علی ڈوگر کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے   کے لیے بنائے گئے عارضی بند پر پانی کا دباؤ کم نہیں ہورہا تھا۔