لاہور ( کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا،ماڈل ٹا ئون اورکینٹ ڈویڑنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے منشیات کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈا ئون کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگر مچھوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا نوجوان نسل کو آئس اور ہیروئین سمیت تمام مہلک نشوں سے بچانا ہو گا۔