گٹکا فروخت کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)نولکھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم اسلم شہزاد کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیاگیاملزم پان شاپ کی آڑ میں لوگوں کو گٹکا فروخت کر رہا تھاملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کا گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاایس پی سٹی نے ایس ایچ او نولکھا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔