ہائیکورٹ میں اسلحہ لیکر جانے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں اسلحہ لیکر جانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اے جی آفس گیٹ سے دورانِ چیکنگ شہری سے نائن ایم ایم پستول برآمد ہواجس کے بعد پولیس نے مزید کارروائی کیلئے مسلح شخص کو تھانہ پرانی انارکلی کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام حبیب اللہ ہے،جو لوئر دیر کا رہائشی ہے۔ یہ پستول کیوں ساتھ لایا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے دوسری جانب ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ عادل عامر نے عدالت کے گیت پر کڑی نگرانی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی