خواتین کو لوٹنے والا گینگ بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ سے واپس گھر آنے والی خواتین سے واردات کرنے والا سنیچر گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان ملکر معصوم شہریوں سے پرس اور نقد رقم چھینتے تھے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین سے واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان ملکر موٹر سائیکل پر آتے اور زبردستی پرس موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھیملزمان نے چند روز قبل خواتین سے پرس چھینے اور فرار ہو گئے،ملزمان شفیق آباد سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیگرفتار ملزمان میں مرزا سید اور غلام نبی شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ،موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔