لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کو 7 سال سے چکمہ دینے والا ملزم ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیاملزم پر 2018 میں ڈکیتی و چوری کے مقدمات درج ہوئے تھے،ملزم چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں عدالت میں پیش نہیں ہو رہا تھاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم چوری و دیگر مقدمات میں شادباغ و شالیمار پولیس کو بھی مطلوب ہے،عدالتی مفرور کامران مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گجر پورہ کے حوالے کردیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق پولیس ایپ کی مدد سے سینکڑوں اشتہایوں، عدالتی مفروران و عادی مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔