پان شاپ پر فائرنگ کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ پولیس نے چند روز قبل مغلپورہ چوک میں جھارا پان شاپ پر فائرنگ کرنے والے ملزم موسیٰ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے نتیجے میں ملزم نے پان شاپ کے مالک پر فائرنگ کی تھی۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم کو واردات کرتے ہوئے CCTV فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی نے ایس ایچ او مغلپورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے، شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔