ڈولفن سکواڈنے2 رکنی ڈکیت گینگ پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق شمالی چھاؤنی واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 2 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک شخص کو گھات لگائے دیکھا ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے کی کوشش کیڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو گلدشت ٹاؤن کے قریب گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول2 موٹرسائیکلز، گولیاں اور میگزین برآمد کرلیں گرفتار ملزمان سیمسن، احسان چوری، ڈکیتی و گینگز کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف، کارروائی کیلئے چوکی گلدشت ٹاؤن کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔