گینگ نے 2 ماہ قبل ڈولفن جوان سے بھی واردات کی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس کو مطلوب 3 رکنی ڈکیت گینگ ڈولفن کی گرفت میں آگیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کو گرفتار کیاڈولفن ٹیم نے حلیہ جات کی بابت 3 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان فرار ہوگئیتعاقب کے بعد 2 ڈاکو گرفتار،ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے فرار ہونیوالے ڈاکو کا نام سلمان عرف موٹا ہے گینگ نے 2 ماہ قبل ڈولفن جوان سے بھی واردات کی تھی ڈاکوؤں نے 1 روز قبل واردات کے دوران 2 شہریوں کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی بھی کیامدعیان مقدمہ نے دونوں ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا۔ملزمان لیاقت اورشہزاد کو مزیدقانونی کارروائی چوکی سگیاں کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی طرف سے ڈولفن ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا