8 مقدمات کا اشتہاری پولیس نے دھرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چکوال اور فیصل آباد کے معتدد تھانوں میں مطلوب بی کیٹاگری کے جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری لاہور پولیس کی گرفت میں آگیا ۔ملزم کی شناخت محمد ریاض کے نام سے ہوئی، ملزم 8 مقدمہ میں اشتہاری ہیایس پی صدرڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم ڈکیتی، رابری , موٹر سائیکل چوری جسے جرائم میں مفرور تھا جسے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او نواب ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائیاں کرنے پر شاباش دی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں