راوی روڈ پولیس نے 3 رکنی گینگ کو دھرلیا

ملزم شہریوں سے پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے 
لاہور (کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین افراد پر مشتمل متحرک سنیچر گینگ کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان راہ چلتے شہریوں سے پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان راوی روڈ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے میں ملوث تھیپولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار روپے نقدی، ایک عدد غیر قانونی اسلحہ، وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل اور 9 موبائل فون برآمد کر لییگرفتار ملزمان کی شناخت داود، سوہم خان اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہیایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او راوی روڈ عامر شہزاد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔