بیوی پر تشدد کرنیوالا پولیس نے دھرلیا

لاہور (کرائم رپورٹر)بیوی پر مبینہ طور پر بدترین تشدد کرنے والے شوہر کو سیف سٹی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کر لیا گیاترجمان سیف سٹیز کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال کر کے فوری مدد طلب کی۔ والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے داماد نے بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے بے دخل کر دیا۔ ان کے مطابق متاثرہ خاتون طویل عرصے سے گھریلو تشدد اور ہراسانی کا سامنا کر رہی تھی۔اطلاع ملتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس کو موقع پر روانہ کیا وہاڑی پولیس نے بروقت پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو حراست میں لے لیاپولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ معمولی گھریلو تنازع پر ملزم نے بیوی کو گالیاں دیں، تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔متاثرہ خاتون کی والدہ نے فوری امداد پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا