اسلحہ کی نمائش کرنے والا پولیس نے دھرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سر عام اسلحہ لیکر گھوم رہا تھا ملزم عمیر کو ویڈیو میں پسٹل کو بلٹ اور ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہیملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو بنا کر وائرل کرتا تھاشاد باغ پولیس نے ملزم عمیر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیاایس پی سٹی نے شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔