20لاکھ کا سونا چرانے والا ملازم پولیس نے دھرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں گھر کے ملازم کی جانب سے 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے حسنین آباد سے ملزم کو گرفتار کیاملزم کی شناخت غلام مرتضٰی کے نام سے ہوئی ہے جو فالکن کمپلیکس میں واقع ایک گھر میں ملازمت کرتا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے الماری سے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کیا اور فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن کی جانب سے ایس ایچ او گلبرگ کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم غلام مرتضٰی کے قبضے سے چوری شدہ سونا بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھریلو ملازمین کی متعلقہ تھانے یا خدمت مرکز میں رجسٹریشن لازمی کروائیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔