کراچی: ملکی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے 5افراد گرفتار

کراچی(آئی این پی )سندھ رینجرز اور پولیس نے بن قاسم ٹائون کے علاقے بگٹی گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیاجو احتجاج کے دوران سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے سمیت ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت گلاب بگٹی، غلام علی بگٹی، ناظم علی بگٹی، محمد عمر شر اور عبدالطیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔دورانِ تفتیش ملزمان کے موبائل فونز سے ایسے شواہد حاصل ہوئے ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے ریاستی اداروں کے خلاف منفی مہم میں سرگرم تھے۔