ذیشان،فہیم، اویس ،عزیزو دیگر پر سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کا الزام
نامزد ملزموں کا کراچی، سانگھڑ ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات تعلق
اسلام آباد (کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کرتے ہوئے 12ملزموں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، ذرائع کے مطابق حکومت کا سوشل میڈیا پر جعلی پراپیگنڈا پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، اب تک 12ملزموں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، فیک نیوز اور پراپیگنڈا پھیلانے والے ملزموں میں میاں ذیشان ساجد ، فہیم خان، محمد اویس، منوچئر، عزیز احمد ، سعد عدنان خورشید، محمد اسد،ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان،کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں، ان ملزموں کا تعلق کراچی، سانگھڑ ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے ہے، یہ ملزمان سوشل میڈیا پرہتک آمیزرویے، بغاوت پر اکسانے اور ریاستی امور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ان اور دوسرے کئی ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔