ریاستی اداروں کیخلاف مہم ، عدیل راجہ سمیت 5افراد کیخلاف مقدمات درج

 اسلام آباد(آئی این پی )ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے،مقدمے میں عدیل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی نامزد ہیں۔   ملزمان پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرے کا الزام ہے،این سی سی آئی اے نے کہاکہ ملزمان نیپاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا، اشتعال انگیز موادشیئر کیا،ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے، گمراہ کن مواد کی تشہیر کرتے رہے