اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔عدالت نے کہا کہ کیس کو 2بار کال کیا گیا نہ شیخ وقاص اکرم آئے اور نہ ان کے وکیل پیش ہوئے۔