سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ و اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈاکرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمات درج

 لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈاکرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے 3 مقدمات درج کرلیے، مقدمات میں پیکاایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کی نازیبا ویڈیوز بنائیں،سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کے لیے ویڈیوز بنائی گئیں،مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بناکر انتشار پھیلانے کی سازش کی، پولیس نے تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اور کوٹ لکھپت میں مقدمات کا اندراج کیا ہے۔