حج 2026کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آبا د(آئی این پی ) حج 2026کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ، رجسٹریشن 9جولائی تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حج 2026کی رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے، حج کیلئے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔سرکاری اور نجی سکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن لازمی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، رجسٹریشن کروانے والے ہی حج2026کے اہل تصور ہوں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے،حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے،رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانے والے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔