سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع

اسلام آباد(آئی این پی) سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت کے پورٹل پررجسٹریشن جاری ہے جس میں   پہلے نجی اسکیم کے عازمین کو 8 ستمبر تک رجسٹریشن کا موقع دیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک 21 ہزار عازمین رجسٹریشن کرواچکے ہیں، نجی حج آپریٹرز کیکوٹے میں گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کو ترجیح دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق نجی آپریٹرزبچ جانے والیکوٹے پرنئی درخواست وصول کرسکیں گے، عازمین گزشتہ سال جمع کرائی گئی رقم پربغیر اضافی اخراجات حج کرسکیں گے