اسلام آباد (آئی این پی)عازمین آئندہ حج کیلئے ہو جائیں تیار جب کہ وزارت وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج 2026 کے لیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا، سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ذائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم(ٹوکن منی)جمع کرانی ہوگی، ٹوکن منی مجموعی حج اخراجات میں شامل(ایڈجسٹ )کر لی جائے گی۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے