آن لائن حج رجسٹریشن ، عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(آئی این پی )حج 2027کیلئے   ملک بھر  میں آن لائن حج رجسٹریشن  مہم  کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 15 دنوں میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ روز 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کی۔ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے