اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے کسٹم سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں کی ترقیوں کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس آج ہفتہ کو طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 5اور پاکستان کسٹمز سروس کے 2افسروں کو گریڈ 22میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔عدالتی حکم امتناعی کے باعث ایف بی آر افسران کو پچھلے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں ترقی نہیں دی گئی تھی۔