لاہور (خصوصی رپورٹ )سینئرممبربورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت اے ڈی پی سکیموں 2024-25 بارے اجلاس ہوا،سیکرٹری ریونیو بورڈ حافظ احمد طارق، سیکرٹری ایس اینڈ آر رعنا حمید، ڈی جی پلرا اکرام الحق، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ایس ایم بی آر نے پنجاب کی 9ڈویڑن میں اراضی سہولت مراکز کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ نبیل جاوید نے اے سی ہائوسز چوآسیدن شاہ، کوٹ اد و، شجاع آباد، صفدرآباد اور کلرکہار کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ان منصوبوں کے ڈیزائنوں کے پی سی ون فوری منظوری کیلئے بھجوانے کی ہدایت جاری کی۔