اشیاء میں سگریٹ، ای سگریٹ، شیشہ فلیور، گھڑیاں، چاکلیٹ، صابن، پرفیوم،کاسمیٹکس کا سامان شامل
کراچی (انٹرنیوز) سندھ رینجرز اور کسٹم حکام نے بولٹن مارکیٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران 10 کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ حکام نے کھارادر کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے یوسف پلازہ میں خفیہ معلومات پر مشترکہ آپریشن کے دوران 10کروڑ روپے مالیت کی نان نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلیں۔ذرائع کے مطابق برآمد ہونیوالی اشیاء میں سگریٹ، الیکٹرک سگریٹ، شیشہ فلیور، گھڑیاں، چاکلیٹ، صابن، پرفیوم، مختلف اقسام کاکاسمیٹکس سامان اورمختلف نوعیت کی اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا ء12مزدہ ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم انفورسمنٹ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔