سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخوا اور مراعات انٹرن شپ کرنیوالے بچوں کیلئے وقف

لاہور(سپیشل رپورٹر)  سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے  پریس کانفرنس میں کہا ہے وہ بطور سپیکر جو تنخواہ و مراعات حاصل کر رہے ہیں، انہیں اسمبلی میں انٹرن شپ کرنے والے بچوں کی تنخواہوں کے لیے وقف کر رہے ہیں۔ ان بچوں کو اسمبلی میں تنخواہ دے کر انٹرن شپ کروائی جائے گی اور میری تنخواہ و مراعات انہی کے لیے وقف ہوں گی۔ جب تک میں اس سیٹ پر ہوں، یہ عمل جاری رہے گا۔  یہ اقدام نوجوانوں کو عملی پارلیمانی تربیت فراہم کرنے اور انہیں قومی اداروں سے جوڑنے کی کوشش ہے۔