وزیراعظم ، ڈپٹی وزیراعظم اورمیںبغیر تنخوا ہ کے کا م کر رہے ہیں:محمد اورنگزیب

فیصل آباد (آن لائن)وزیراعظم شہبا ز شریف ، ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈا ر اور وزیر خزانہ محمد اوورنگزیب بغیر تنخوا ہ کے کا م کر رہے ہیں ، وفا قی حکومت نے ٹیکس گوشوارہ آسا ن بنا نے کا فیصلہ کر لیا ، ہر شہری مو با ئل کے ذریعے بھی گوشواے جمع کروا سکتے ہیں ۔ آن لا ئن کے مطا بق وزیر خزانہ محمد اوورنگزیب نے گذشتہ روز صنعت کاروں اور تاجروں سے ملا قا ت کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے انکشا ف کیا کہ میں سوا سا ل سے حکومت سے کو ئی تنخواہ یا الائو نس وصول نہیں کر رہا ، میرے سمیت وزیراعظم شہبا ز شریف اورڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈا ر بھی بغیر تنخوا ہ کے کا م کر رہے ہیں۔