وفاقی کابینہ کا ’’ یو ٹرن‘‘ تنخوا ریلیف فنڈز میں دینے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ، وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دینے کااعلان کیا تھا یہ رقم وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جانی تھی۔وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسروں کی ایک دن کی تنخواہ بھی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا۔