امریکا میں فنڈنگ بل پر سیاسی ڈیڈلاک برقرار، لاکھوں سرکاری اہلکار وں کو تنخوا ہ نہ مل سکی

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکا میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان فنڈنگ بل پرتنازع حل نہ ہونے کے باعث حکومتی شٹ ڈاؤن ایک ماہ سے جاری ہے، جس نے پورے ملک کے نظامِ زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں سرکاری اداروں میں جزوی یا مکمل کام بند ہے جبکہ لاکھوں سرکاری اہلکار اور فوجی بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پرمجبور ہیں،کئی محکموں میں عملہ کم ہونے کے باعث اہلکاروں کو نوکریوں سے نکالا بھی جا چکا ہے۔دوسری طرف ایک امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ فوڈ امدادی پروگرام کیلئے ہنگامی فنڈ فراہم کرے جس کو ایک ماہ تک جاری رہنے والے حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث بند ہونے کا خطرہ ہے۔