ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ممبئی میں 18.29 کروڑ روپے کا نیا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ممبئی میں 18.29 کروڑ روپے کا نیا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں ایک اور لگژری اپارٹمنٹ خرید کر اپنی قیمتی جائیدادوں کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔

پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق جوڑے نے گوڈریج اسکائے شور رہائشی منصوبے میں 2,644 مربع فٹ پر مشتمل ایک لگژری اپارٹمنٹ 18.29 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔دستاویزات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ عمارت کی بالائی منزلوں میں واقع ہے، جس کے ساتھ 316 مربع فٹ کا اضافی خصوصی حصہ اور تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔ اپارٹمنٹ کی فی مربع فٹ قیمت تقریباً 69,159 روپے بنتی ہے، جو ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقوں میں لگژری رہائشی منصوبوں کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتی ہے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے پاس پہلے ہی بھارت کے مختلف شہروں میں متعدد قیمتی جائیدادیں موجود ہیں، اور یہ نئی خریداری ان کی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں ایک اور اہم اضافہ سمجھی جا رہی ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ تبو نے بھی رواں برس اسی گوڈریج اسکائے شور منصوبے میں 2,153 مربع فٹ پر مشتمل ایک لگژری اپارٹمنٹ تقریباً 10 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جس سے اس رہائشی منصوبے کی مقبولیت مزید نمایاں ہوئی ہے۔