انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا مذہبی گرو سے آشیرواد لینا

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا مذہبی گرو سے آشیرواد لینا

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر، معروف کرکٹر ویرات کوہلی، حال ہی میں اتر پردیش میں مشہور مذہبی پجاری پرمانند مہاراج کے پاس پہنچے۔

 انوشکا اور ویرات اپنے دونوں بچوں کے ساتھ پرمانند مہاراج کا آشیرواد لینے گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انوشکا اور ویرات کو پرمانند مہاراج کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں انوشکا نے کہا کہ پچھلی ملاقات کے دوران کچھ سوال ذہن میں تھے، لیکن تب دیگر افراد نے وہی سوالات پوچھ لیے جو وہ کرنا چاہتی تھیں۔ انوشکا نے مزید کہا کہ اب وہ صرف آشیرواد چاہتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہندو مذہب کے قریب ہیں اور اکثر مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

یہ ملاقات ویرات کوہلی کے لیے ایک مصروف کرکٹ سیزن کے بعد ہوئی، جہاں وہ حالیہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں زیادہ متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اگرچہ انہوں نے ابتدائی میچ میں ایک سنچری بنائی، لیکن 9 اننگز میں مجموعی طور پر صرف 190 رنز بنا سکے۔ویرات اور انوشکا کے اس دورے نے ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے، جو ان کی نجی اور روحانی زندگی کے پہلوؤں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔