ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے نئی زمین کی خریداری پر کتنے کروڑ کی سرمایہ کاری کی؟

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے نئی زمین کی خریداری پر کتنے کروڑ کی سرمایہ کاری کی؟

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں اپنی دوسری بڑی سرمایہ کاری کرتے ہوئے علی باغ میں پانچ ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل زمین خرید لی ہے۔

 اس زمین کی قیمت تقریباً 37.86 کروڑ بھارتی روپے ہے اور رجسٹرکشن 13 جنوری 2026 کو مکمل ہوئی۔خریداری میں دو پلاٹ شامل ہیں جن کے رقبے بالترتیب 14,740 مربع میٹر اور 6,270 مربع میٹر ہیں، اور زمین زیراڈ گاؤں میں واقع ہے۔ جوڑے نے اسٹامپ ڈیوٹی کے طور پر 2.27 کروڑ روپے اور رجسٹریشن فیس کے طور پر 30,000 روپے ادا کیے۔ بیچنے والی فریق سونالی امیت راجپوت جبکہ تصدیقی فریق سیمیرا لینڈ ایسٹس پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔

یہ ویرات اور انوشکا کی علی باغ میں دوسری سرمایہ کاری ہے۔ چار سال قبل انہوں نے اسی علاقے میں آٹھ ایکڑ زمین تقریباً 19 کروڑ روپے میں خریدی تھی، جس پر ایک لگژری ولا تعمیر کیا گیا ہے جس میں سوئمنگ پول، جاکوزی، منفرد کچن، باغات اور عملے کے لیے رہائش کی سہولت موجود ہے۔دیگر مشہور شخصیات جیسے امیتابھ بچن، کارتک آریان اور سہانا خان بھی علی باغ میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں، اور بڑے ڈویلپرز جیسے اوبیروی ریئلٹی، لوڈھا گروپ اور ہیرانندانی نے بھی علاقے میں زمین کے پلاٹ رکھے ہیں۔