روی شاستری نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا

روی شاستری نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا

سابق بھارتی کپتان اور ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔

روی شاستری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 2015 کا واقعہ شیئر کیا جب وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ تھے۔ اس وقت ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ شاستری نے بتایا کہ ویرات کوہلی نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا ٹور پر صرف بیویاں ہی ساتھ جا سکتی ہیں یا گرل فرینڈ بھی ساتھ جا سکتی ہے؟ اس پر شاستری نے انہیں اجازت دے دی، لیکن ویرات کوہلی نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اجازت نہیں دے رہا۔ روی شاستری نے بورڈ سے فون کر کے اجازت حاصل کی، جس کے بعد انوشکا شرما اس ٹور میں بھارتی ٹیم کے ساتھ گئیں۔

شاستری نے مزید بتایا کہ اس دورے کے دوران، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار 160 رنز اسکور کیے۔ اس میچ کے دوران، ویرات نے انوشکا شرما کو اسٹینڈ میں بیٹھ کر فلائنگ کِس دی، جو اب اکثر میچز میں دیکھنے کو ملتا ہے۔روی شاستری نے کہا کہ انوشکا شرما ہمیشہ سے ویرات کوہلی کی سب سے بڑی سپورٹر رہی ہیں اور ان کے کیریئر کے دوران ان کا حوصلہ افزائی کا کردار بہت اہم رہا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ویرات کوہلی نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف زبردست سنچری اسکور کر کے پروفیشنل کرکٹ میں اپنی 100 سنچریاں مکمل کی ہیں۔