لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے چھرا دکھا کر لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے 2 چھرے، 4 موبائل فون اور ماسٹر چابیوں کا گچھا برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تنہائی میں دربار آنے والے شہریوں کو دبوچ کر زبردستی واردات کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔