ہیڈ ٹیچرز کے الا ئونس میں سال بعد بھی اضافہ نہ ہوسکا

لاہور(خصوصی رپورٹ )محکمہ سکول ایجوکیشن کے وعدے پھر محض اعلانات ثابت ہوئے۔ہیڈ ٹیچرز کے الا ئونس میں تاحال اضافہ نہ ہوسکا۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول سربراہان ایک سال گزر جانے کے باوجود اعلانیہ الا ئونس سے محروم ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن اور وزیرتعلیم نے تمام ہیڈ ٹیچرز کو دس ہزار ماہانہ الا ئونس دینے کا اعلان کیا تھاجوصرف کاغذوں تک محدود رہا۔ ہیڈ ٹیچرز کا کہنا ہے کہ وعدے پورے نہ کیے گئے تو وہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اب نئی تجویز پر غور شروع کر دیا ہیجسکے تحت آئندہ مالی سال سیسکول سربراہان کو چار سے دو ہزار تک الا ئونس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ہائیر سیکنڈری ہیڈز کو 4 ہزار ،ہائی سکول ہیڈز کو 3 ہزار ،ایلیمنٹری ہیڈز کو 2,500 پرائمری ہیڈز کو 2 ہزار الا ئونس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ نئی سمری پر کام شروع کر دیاگیا ہے۔